Wide view of the Hall during the opening of the meeting.86th plenary meetingElection of five non-permanent members of the Security Council [item 112(a)](a) By-election (A/71/896)(b) Election of five non-permanent members of the Security Council

اقوام متحدہ میں ہندوستان اور ہالینڈ کے نمائندوں کے درمیان سفارتی تکرار

نیویارک(ویب  نیوز)یوکرین جنگ کے بارے میں نئی دہلی کی پالیسیوں پر ہالینڈ کے سفارتکار کی تنقید ،دونوں ملکوں کے نمائندوں کے درمیان سفارتی سطح پر تکرار ہونے کا باعث بن گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور ہالینڈ کے سفارتکاروں کے درمیان یہ تکرار اس وقت شروع ہوئی جب ہندوستان نے یوکرین پر روسی فوجی حملے کی مذمت کرنے سے گریز کیا اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں روس کی رکنیت معطل کئے جانے پر ہندوستان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔اقوام متحدہ میں ہالینڈ کے سفیر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اپنے ہندوستانی ہم منصب کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو جنرل اسمبلی کی رائے شماری میں حصہ لینا چاہئے تھا جس پر ہندوستانی سفیر ٹی ایس ترومورتی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بہتر یہ ہو گا کہ ہالینڈ ہندوستان کو اس کے فرائض نہ بتائے اور نئی دہلی جانتا ہے کہ کس وقت اسے کیا کرنا ہے۔اس جواب کے بعد ہالینڈ کے سفیر نے اپنا ٹوئٹ ڈلیٹ کر دیا۔  البتہ اس تکرار پر سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے،یوکرین میں روس کی فوجی کاروائی کی ہندوستانی کی طرف سے مذمت نہ ہونے پر مغربی ملکوں نے اعتراض کیا۔ ہندوستان یوکرین میں جنگ کے خلاف ہونے کے ساتھ ہی یہ مانتا ہے کہ روس کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات ہی اس جنگ کا سبب بنے ہیں اور اس نے اس مسئلہ میں مستقل پالیسی اپنائی ہے۔