کراچی (ویب نیوز)

ڈالر کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے، اونچی پرواز کے بعد انٹر بینک میں ایک روپیہ 58 پیسے مہنگا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق مسلسل کئی دن گراوٹ کا شکار رہنے والا امریکی ڈالر پھر مہنگا ہونے لگا ہے آج ایک روپیہ 58 پیسے کے بڑے اضافے کے بعد 199 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب   پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 173 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے 100 انڈیکس 41 ہزار 141 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔