ساہیوال (ویب نیوز)

محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی نے ساہیوال بائی پاس کے قریب سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتارکرلیا، دہشت گرد باجوڑ ایجنسی کا رہائشی ہے جس سے پستول، تین ہینڈ گرینڈ اورنقدی برآمد ہوئی۔ دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا، برآمد پستول پر انگریزی میں اسپیشل گفٹ کے الفاظ درج ہیں۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کی غازی فورس سے ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دہشت گرد ساہیوال میں دہشت گردی کی کارروائی کیلئے پہنچا تھا، گرفتار دہشت گرد کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرلیاگیا گیا۔