قابل فخر خدمات کے اعتراف میں پاک فضائیہ کے  101 افسروں اور جونئیر کمیشنڈ آفیسرز کو اعزازات سے نوازا گیا

ایئر وائس مارشل عاصم راشد ملک اور احسان الحق سمیت40  افسران کو ستارہ امتیاز،36 افسران کو تمغہ امتیاز دیے گئے

25 جونیئر کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت ملٹری سے نوازا گیا،اعزازات اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں دئے گئے،ترجمان پاک فضائیہ

ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب کے دوران ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اعزازات سے نوازا

اسلام آباد (ویب نیوز)

پاک فضائیہ میں قابل فخر خدمات سرانجام دینے والے افسران اور جونئیر کمیشنڈ آفیسرز کو نان آپریشنل فوجی اعزازات سے نوازنے کی تقریب، سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تقریب کے مہمان خصوصی تھے، 101 افسروں اور جونئیر کمیشنڈ آفیسرز کو اعزازات سے نوازا گیا۔  ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک فضائیہ میں قابلِ فخر خدمات سرانجام دینے والے افسران اور جونئیر کمیشنڈ آفیسرز کو نان آپریشنل فوجی اعزازات سے نوازا گیا، سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں ایئر وائس مارشل عاصم راشد ملک، ائیر وائس مارشل محمد احسان الحق اور پاک فضائیہ کے 40 دیگر افسران کو ستارہ  امتیاز (ملٹری)  جبکہ 36 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا، پاک فضائیہ کے 25 جونیئر کمیشنڈ افسران کو بھی تمغہ خدمت ملٹری (درجہ اول) عطا کیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ یہ اعزازات فرائض کی ادائیگی کے دوران اعلیٰ کارکردگی اور بہترین خدمات کے اعتراف میں دیئے جاتے ہیں، تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فضائیہ کے اعلی حکام، افسران اور ایئرمین نے شرکت کی۔