سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی،فی تولہ قیمت میں 4200 روپے کمی

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ 10 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا

کراچی  (ویب نیوز)

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑی کمی ہوگئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4200 روپے کمی ہوئی اور سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ58ہزار300 روپے ہوگئی۔عالمی صرافہ میں سونے کا بھاو 12 ڈالر اضافے سے 1762 ڈالر فی اونس ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ 10 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا۔