India's Central Reserve Police Force (CRPF) personnel stand guard alongside a road in Srinagar May 6, 2020. REUTERS/Danish Ismail

سرینگر (ویب نیوز)

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ناگبل علاقے میں منگل کو ایک مسلح تصادم میں تین حریت پسند شہید ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق لشکر طیبہ کے تین حریت پسندوں کی لاشیں حسن پورہ امام صاحب علاقے سے  برآمد کی گئیں۔

قبل ازیں پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین حریت پسند شہید ہو گئے۔جن کی شناخت فی الحال سکیورٹی فورسز نے ظاہر نہیں کی۔

اس سے قبل آج جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا تھا کہ ‘جموں وکشمیر سے حریت پسندوں کے مکمل صفایا کو یقینی بنانے کے لئے منصوبہ بند آخری حملے کی ضرورت ہے’۔جس  کا اظہار دلباغ سنگھ نے جموں میں ایک اعلی سطحی سیکورٹی میٹنگ کے دوران کیا۔

رواں سال مقبوضہ کشمیر میں آج کے اس واقعے سے قبل117 مختلف واقعات میں 147حریت پسندشہید ہوئے اور،24عام شہری اور28 فورسز کے اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ جبکہ اگست میں13واقعات میں12حریت پسندشہیدجبکہ 4عام شہری اور 6فورسز اہلکار ہلاک ہوئے۔