Prime Minister Shehbaz Sharif receives Secretary General United Nations António Guterres upon his arrival at Prime Minister's House in Islamabad on 9th September, 2022.

اسلام آباد (ویب نیوز)

پاکستان کے دورے پر آئے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق  2 زورہ دورے پر پاکستان آئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس وزیراعظم ہائوس تشریف لائے جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ان کا ترتپاک استقبال کیا۔اس دوران وزیراعظم اور یو این سیکرٹری جنرل کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ہے جس دوران انہیں سیلاب کی تباہ کاریوں اور بحالی و ریلیف اقدامات بارے آگاہ کیا گیا۔