دادو (ویب نیوز)

پاک فوج، رینجرز اور سول اداروں نے بروقت کارروائی کرکے دادو گرڈ سٹیشن کو ڈوبنے سے بچا لیا۔پاک فوج، رینجرز اور سول اداروں نے 36 گھنٹے مسلسل کام کے بعد 2 اعشاریہ 4 کلومیٹر پر پروٹیکشن بند بنایا دیا۔ بند کے نتیجے میں دادو گرڈ اسٹیشن سیلابی ریلے سے محفوظ رہا۔گرڈ اسٹیشن کے اِرد گرد بند بنانے سے نہ صرف یہ گرڈ محفوظ رہا بلکہ علاقے کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع نہیں ہوئی۔پاک فوج اور انجینئرز کور کے تمام پلانٹ آلات کو ِاس کام پر لگایا گیا۔ علاقے کے لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔