سکھر (ویب نیوز)

سکھر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق 25 ستمبر تک سکھر ایئرپورٹ پر طیاروں کی نائٹ لینڈنگ نہیں ہوسکے گی۔ایئرپورٹ منیجر نے کہا کہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے ایئر فیلڈلائٹنگ سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے نائٹ لینڈنگ بند کی گئی ۔ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے سسٹم کو نقصان پہنچا تھا البتہ اب ایئرفیلڈ لائٹنگ سسٹم کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پرکام جاری ہے۔ایئرپورٹ منیجر  نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنوں کو نائٹ لینڈنگ سے متعلق نوٹم بھی جاری کیا ہوا ہے۔ایئرپورٹ منیجر نے کہا کہ سکھر ایئرپورٹ کے ٹیکسی وے چارلی مکمل طور پربحال ہے جبکہ موہن جو داڑو اور نوابشاہ ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے مکمل طور پر بند ہے۔