اسلام آباد (ویب نیوز)

وزارت فوڈ سکیورٹی نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر ہیں۔نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کے اجلاس میں وزارت فوڈ سکیورٹی نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزارت فوڈ سکیورٹی کے مطابق ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور وفاق اور صوبوں میں گندم مطلوبہ مقدار میں موجود ہے۔وزارت فوڈ سیکورٹی کا کہنا تھا کہ قومی طلب کے مطابق گندم کے ذخائر موجود ہیں۔ گندم کی فراہمی اور ترسیل کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔