گجرات (ویب نیوز)

  پاکستان ریلوے نے ملت ایکسپریس کو  لالہ موسیٰ سے کراچی کے لیے بحال کر دیا۔ ملت ایکسپریس کاٹائم ٹیبل بھی جاری کر دیا گیا ۔ملت ایکسپریس 18 ڈائون لالہ موسیٰ سے صبح 9 بجکر 15 منٹ پر کراچی کے لیے روانہ ہوگی اور صبح 10 بجکر 50 منٹ پر کراچی پہنچے گی ۔جبکہ 17 اپ ملت ایکسپریس شام 5 بجے کراچی سے لالہ موسیٰ کے لیے روانہ ہوگی اور شام 5 بجکر 10 منٹ پر لالہ موسیٰ پہنچے گی۔ پاکستان ریلوے نے عوامی ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس کا شیڈیول بھی جاری کر دیا ۔عوامی ایکسپریس 20 نومبر سے اور پاکستان ایکسپریس کو 25 نومبر سے بحال کر نے کا اعلان ۔