اسلام آباد (ویب نیوز)

پاکستان ریلوے  نے  5 بڑی ٹرینوں کی نجکاری ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔نجی ٹی وی  کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے پیر کے روز ایک اعلی سطح کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں پاکستان ریلوے کی 5 بڑی ٹرینوں کی نجکاری کو ختم کرنے کا فیصلہ لیا جائے گا۔وزارت ریلوے کے مطابق سرسید ایکسپریس اور فرید ایکسپریس سمیت مہران، تھل اور مہر ایکسپریس کی نجکاری کو ختم کرنے کی منظوری لی جائے گی۔واضح رہے کہ یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی عوام کی شکایات کے پیش نظر کیا جارہا ہے جس میں ٹرینوں کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرنے کی منظوری لی جائے گی۔