کراچی (ویب نیوز)

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 31 ڈالر کا اضافہ جب کہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 31 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1681 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب پاکستان میں کاورباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کی کمی ہوگئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 51 ہزار 200 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 29 ہزار 630 روپے کی سطح پر آگئی۔اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 20 روپے اور 17 روپے 18 پیسے کا اضافہ ہوا، اور چاندی کی فی تولہ قیمت 1610 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1380 روپے 31 پیسے ہوگئی۔۔