شاہ محمود کا ہزاروں شہدا کی وردی کو گالی دینا افسوسناک ہے،ترجمان پنجاب پولیس

  حکومت میں شامل جماعت کے رہنما کی طرف سے پولیس کی وردی کی توہین کا نوٹس لیا جائے گا،بیان

آئی جی پنجاب کی عہدے پر مزید رہنے سے معذرت….ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید اس عہدے پر کام نہیں کر سکتا..فیصل شاہکار

لاہور( ویب  نیوز)

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ شاہ محمود کا  پنجاب پولیس  کی وردی کو گالی دینا افسوسناک ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب پولیس کے ترجمان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا ہزاروں شہدائے پولیس کی وردی کو گالی دینا افسوس ناک ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ وزیر آباد کا واقعہ افسوس ناک ہے، جس میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد سے ہمدردی ہے۔ ترجمان نے  کہا ہے کہ پولیس سیاسی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت سے توقع ہے کہ حکومت میں شامل جماعت کے رہنما کی طرف سے پولیس کی وردی کی توہین کا نوٹس لیا جائے گا۔

انسپکٹر جنرل پنجاب نے وفاقی حکومت کو خدمات جاری نہ رکھے کے بارے میں مراسلہ لکھ دیا۔آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے صوبائی حکومت کے ساتھ مزید کام جاری رکھنے سے انکار کر دیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید اس عہدے پر کام نہیں کر سکتا اور گزارش ہے کہ فوری پنجاب سے میری خدمات ود ڈرا کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ میری خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کی جائیں۔حکومت پنجاب سے ان کی خدمات فوری واپس لی جائیں، وہ مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔