سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 707 پوائنٹس کمی کے بعد 42229 پر آ گیا

کراچی (ویب نیوز)

امریکی ڈالر کی قدر میں جاری اضافہ آج بھی نہیں رکا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ اپنی قدر کھو رہا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روزڈالر مہنگا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے کا ہو گیا ۔گزشتہ ہفتے انٹر بینک کے آخری کاروباری سیشن میں ڈالر 223 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں   شدید مندی کا رجحان رہا ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 707 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 42229 پر آ گیا ۔