رقم کی عدم ادائیگی،گوگل نے کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کردیں

پاکستانی صارفین کیلئے موبائل فون اکاؤنٹ میں موجود رقم کے ذریعے اپلیکشن ڈاون لوڈ کا آپشن عارضی طور پر معطل

اسلام آباد( ویب  نیوز)رقم کی عدم ادائیگی کے باعث گوگل نے کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کردیں ہیں۔گوگل نے کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کردیں، پاکستان میں موبائل فون اکائونٹ کے ذریعے اپلیکشن ڈاون لوڈ کا آپشن معطل ہو گیا۔ پاکستانی صارفین کیلئے موبائل فون اکاؤنٹ میں موجود رقم کے ذریعے اپلیکشن ڈاون لوڈ کا آپشن ختم ہو گیا۔گوگل پلے اسٹور پر صرف کریڈٹ کارڈ کے ذریعے اپلیکشن ڈاون کا آپشن موجود ہے۔ اسٹیٹ بینک نے براہ راست ادائیگیوں کا نظام معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔حکومت نے گوگل کو 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کرنا تھی۔ حکومت نے ایک ماہ کیلئے گوگل کو ادائیگی کا فیصلہ کیا تھا۔گوگل کو ادائیگی نہ ہونے پر کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کی گئیں۔ ذرائع  کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک ماہ میں پالیسی بنانے کا بھی اعلان کیا تھا تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے ادائیگی کے فوری بعد یہ سروس بحال ہو جائے گی۔