سیالکوٹ (ویب نیوز)

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا رن وے 16 روز کے لئے بند کردیا گیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا رن وے 5 سے 20 دسمبر تک بند رہے گا، رن وے کو مرمت کے کام کے لیے بند کیا گیا ۔ترجمان سول ایوی ایشن نے کہا کہ سیالکوٹ ائیرپورٹ کی تمام پروازیں لاہور ائیرپورٹ سے عارضی طور پر آپریٹ ہوں گی جبکہ پی آئی اے کی  پروازیں سیالکوٹ کے بجائے علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور سے چلیں گے۔