100 انڈیکس 75 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41773 پر آ گیا

کراچی (ویب نیوز)

ڈالر مزیدمہنگا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں اضافے  کا رجحان رہا ۔ کاروباری  ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ۔انٹر بینک میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر 224 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 75 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41773 پر آ گیا۔