• انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے 75 پیسے کا ہو گیا
  • سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 215 پوائنٹس کے اضافے سے 41755 پر آ گیا

کراچی (ویب نیوز)

ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی ۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ یا ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 215 پوائنٹس کے اضافے سے 41755 پر آ گیا۔