افغان حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ویب نیوز)

پاکستان نے چمن بارڈ رپرافغان فورسز کی فائرنگ شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقے چمن میں شہری آبادی پر افغان بارڈر فورسز کی اندھا دھند فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ اس طرح کے افسوس ناک واقعات دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مطابق نہیں ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ افغان بارڈر فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے ہیں، سرحد پر شہریوں کی حفاظت کرنا  فریقین کی ذمہ داری ہے، لہذا افغان حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔دفتر خارجہ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے متعلقہ حکام اس بات کو یقینی بنانے کے لئے رابطے میں ہیں کہ صورتحال مزید خراب نہ ہو۔