کراچی  (ویب نیوز)

سندھ ہائیکورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے دھماکا خیز مواد کی برآمدگی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے کیس میں ایم کیو ایم کارکنان کی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل پر فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے فیصل موٹا، عبید کے ٹو، فرحان ملا اور دیگرکی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل مسترد کر دی۔عدالت نے 13 ملزمان کی سزائوں میں اضافے کے لئے رینجرز کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔پراسیکیوشن کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے 13 کارکنان کو مختلف سزائیں سنائی تھیں جب کہ دھماکا خیز مواد کیس میں نادر شاہ سمیت 14 ملزمان کو بری کیا تھا۔عدالت نے ملزم فیصل موٹا کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 10 سال قید اور ملزم فرحان شبیر ، عبید کے ٹو اور عابد کو 8 ،8 سال قید کی سزا سنائی تھی۔غیر قانونی اسلحہ کیس میں سزاں میں اضافے اور بریت کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔