کراچی (ویب نیوز)

ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار ی ہفتے کے دوسرے روز ڈالر مزید مہنگا اور پاکستانی روپیہ بے وقعت ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 227روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کیاختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 227روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 473 پوائنٹس کے اضافے سے 40978 پر آ گیا۔