پاکستانی معیشت وینٹی لیٹر پر مگرپرتعیش اشیاء کی بے دریغ درآمد جاری

گزشتہ 6ماہ کے دوران ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی لگژری گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں درآمد کی گئیں

ماہانہ بنیادوں پر کاروں کی درآمد 12 اور موٹر سائیکلوں کی 438 اعشاریہ 71 فیصدبڑھائی گئی، ادارہ شماریات

اسلام آباد (ویب نیوز)

پاکستان کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے لیکن اس کے باوجود پرتعیش اشیاء کی بے دریغ درآمد جاری ہے۔ادارہ شماریات  کے مطابق گزشتہ 6ماہ کے دوران ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی لگژری گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بیرون ممالک سے درآمد کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر کاروں کی درآمد 12 اور  موٹر سائیکلوں کی درآمد 438 اعشاریہ 71 فیصد بڑھیں۔ادارہ شماریات کے مطابق 8 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے ائیر کرافٹ، بحری جہاز اور کشتیاں بھی پاکستان لائی گئیں۔ اس کے علاوہ 36 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز سے زائد کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ادویات اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر برآمدی شعبہ خام مال کے لیے ایل سی کھلنے سے بھی محروم ہے۔