لاہور  (ویب نیوز)

لاہور کے اسکول نے تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی سمیت 5طالبات کو اسکول سے نکال دیا۔لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقع نجی اسکول کی انتظامیہ نے تشدد کا شکار لڑکی سمیت 5طالبات کو اسکول سے نکال دیا۔پولیس حکام کے مطابق اسکول انتظامیہ پولیس سے تعاون نہیں کررہی۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی تفتیشی افسر کو نہیں دی گئی۔ واقعہ کے 4 چشم دید گواہوں کے بیان قلم بند کرلیے گئے ہیں۔طالبہ پر تشدد کیس میں نامزد 7ملزمان میں پرنسپل بلال، کنٹین ملازم ناصر، حنان جتوئی، عبدالحنان ،سومیت، محمد حسن اوراسماعیل شامل ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے 5افراد پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی ہے۔گزشتہ دنوں لاہور کے ایک اسکول میں نشہ کرنے سے روکنے پر 3طالبات نے اپنی ساتھی پرتشدد کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔