• کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل رہا،محکمہ موسمیات

کراچی (ویب نیوز)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے 3سے 4دن گرمی معمول سے زیادہ ہو گی۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ 12 مارچ کے بعد موسم میں بہتری آ جائے گی اور سمندری ہوائیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ رمضان المباک کے شروع میں ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔ ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل رہا، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل ہے۔ کوئٹہ میں کم سیکم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی اور جیوانی میں 16، گو ادر میں 17 اور تربت میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرارت میں اضافیکا امکان ہے۔