لاہور  (ویب نیوز)

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا محمدعابد حنیف کمبوہ، مولانا سعید وقار، مولانا سمیع اللہ نے کہاکہ اتحاد امت کا مرکزی نقطہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے،عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ﷺ کی ذات کے نگہبان اور چوکیدارہیں، قادیانیت کا فتنہ اسلام اور ملک کیخلاف سازش ہے، قادیانی اور قایانی لابی عالمی سطح پر اپنی جھوٹی مظلومیت کا ڈنڈورا پیٹ کر اسلام اور پاکستان کے وجود کو بدنام کر نیکی ناپاک کوششوں میں مصروف ہے ان خیالات کا اظہارعلماء نے ہربنس پورہ لاہور میں مختلف مساجد میں دروس ختم نبوت دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا اور اسکا سرکاری مذہب اسلام ہے اور قرار داد مقاصد اس کے آئین کا حصہ ہے۔ اسلام اور آئین پاکستان نے جو اقلیتوں کو حقوق دیے ہیں وہ پاکستان میں انہیں مکمل طور پر حاصل ہیں لیکن قادیانی آئین پاکستان کو ماننے سے انکاری ہیں۔ قادیانی آئین کو نہ مان کر کھلم کھلا آئین سے انحراف کا ارتکاب کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امت کے تمام طبقات کی محنت کے نتیجے میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا قادیانیوں سے متعلق قوانین ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کی کوبرداشت نہیں کریں گے۔