عمران خان کا اگلے اتوار کو مینار پاکستان میں جلسے کا اعلان

اگلے اتوار 2 بجے مینار پاکستان جلسہ کروں گا۔ عمران خان

لاہور(ویب  نیوز)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کو مینار پاکستان  میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ پیر کے روزعمران خان نے پیر کے روز  داتا دربار چوک میں خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے۔ ملک کے اوپر چوروں کا ٹولہ مسلط ہے ۔ یہ سب ملکر مجھے کسی بھی طرح نااہل کرنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی  ریلی کے داتا دربار پہنچنے سے پہلے ہی گاڑی کے اندر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کا جو کیس تھا سب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا۔ جو فارن فنڈنگ کیس ہے اس میں جب ن لیگ کی فنڈنگ کا سامنے آئے گی تو سب پتا لگ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں اگلے اتوار 2 بجے مینار پاکستان جلسہ کروں گا اور وہ جلسہ 2 بجے دن میں ہو گا۔ عمران خان نے کہا کارکنان اتوار کو مینارِ پاکستان پہنچ جائیں۔ ان چوروں کا احتساب کرنے اور حقیقی آزادی کے لیے پوری قوم کو نکلنا ہو گا۔  عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہوریو ہم نے مل کر جدوجہد کرنی ہے۔ ساری قوم کو مل کر جدوجہد کرنی ہو گی۔چیئرمین تحریک انصاف نے داتا دربار پہنچنے سے پہلے ہی خطاب کر دیا۔ سینٹرل پنجاب کی قیادت کی جانب سے داتا دربار چوک میں سانڈ اور سٹیج لگایا تھا۔ کارکنوں کی بڑی تعداد داتا دربار عمران خان کے نہ پہنچنے پر واپس روانہ ہوگئی