اسلام آباد (ویب نیوز)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کے لئے نئے جج کو مقرر کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کررہے تھے تاہم اب کیس کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں ٹرانسفر کردیا گیا ۔ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور توشہ خانہ کیس کی سماعت 29 اپریل کو کریں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال کا تبادلہ ایسٹ زون کردیاگیا ہے اور  ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کا ٹرانسفر صنفی تشدد عدالت سے ویسٹ میں کردیا گیا ہے۔