پشاور (ویب نیوز)

حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی سرکاری دفاتر کے لئے دفتری اوقات کار جاری کر دئیے جس کے مطابق ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر پیر تاجمعرات صبح 9 تا 4 بجے شام جبکہ جمعہ کے دن صبح9بجے تا دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ پیر تا جمعرات ایک بجے سے ساڑھے ایک بجے تک اور جمعہ کے دن ساڑھے 12 بجے تا ساڑھے ایک بجے تک نماز کے لئے وقفہ ہوگا اور ہفتہ اور اتوار کے دن چھٹی ہوگی۔ اسی طرح ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر پیر تا جمعرات اور بروز ہفتہ صبح 9 تا 4 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ 1 بجے سے ساڑھے 1 بجے تک نماز کے لئے آدھے گھنٹے کا وقفہ ہوگا۔ جمعہ کے دن صبح  9بجے تا دوپہر 1 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے جبکہ اتوار کے دن چھٹی ہوگی۔ اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری  ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔