لاہور (ویب  نیوز)

عمران خان کو رہا کرنے کے حکم کے بعد مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی اہم ترین اور حساس تنصیبات پر حملوں کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف جسٹس ہیں جو ایک فتنہ کی ڈھال بنے ہوئے ہیں اور ملک میں لگی آگ پر تیل چھڑک رہے ہیں، آپ چیف جسٹس کا منصب چھوڑ دیں اور اپنی ساس کی طرح تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں۔