• وزیراعظم کی زیرصدارت آئی ٹی کے فروغ کیلئے اجلاس،فکسڈٹیکس رجیم لانے کا فیصلہ
  •  وزیراعظم کی فکسڈ ٹیکس رجیم کے لئے کمیٹی تشکیل دے کر فوری سفارشات پیش کرنے کی ہدایت
  • آئی ٹی کے شعبے میں بجٹ سفارشات کی منظوری سے لاکھوں کی تعداد میں نیا روزگار پیدا ہوگا

اسلام آباد (ویب نیوز)

وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کی زیرصدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔ وزیراعظم نے فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعظم نے فکسڈ ٹیکس رجیم کے لئے کمیٹی تشکیل دے کر فوری سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی سے متعلقہ سفارشات کو شامل کرنے کی ہدایت کردی ۔آئی ٹی کے شعبے میں بجٹ سفارشات کی منظوری سے لاکھوں کی تعداد میں نیا روزگار پیدا ہوگا۔ وزیراعظم نے نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں نئی کمپنیوں کی تشکیل کے لئے خصوصی رہنمائی اور سرکاری مدد فراہم کرنے کے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔  وزیر اعظم نے بیرون ملک آئی ٹی سیکٹرکے روڈ شوز منعقد کرنے اور اس شعبے میں سہولیات سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔