نیویارک ،نئی دہلی ، ماسکو ، میڈرڈ (ویب ڈیسک)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2746243ہو گئیں ،کیسز12کروڑ47لاکھ99ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں556883ہو گئیں ،کیسز3کروڑ6لاکھ36ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں298843ہو گئیں ،کیسز1کروڑ21لاکھ36ہزار سے زائد ہو گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں اموات160477ہو گئیں ،کیسز1کروڑ17لاکھ33ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں 95818افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد44لاکھ74ہزار تک پہنچ گئی۔برطانیہ میں ہلاکتیں126284ہو گئیں ،کیسز43لاکھ7ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میں کورونا سے ہلاکتیں92908ہو گئیں ،کیسز43لاکھ13ہزار سے زائدہو گئے ۔اٹلی میں 105879افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ متاثرین کی تعداد34لاکھ19ہزار تک پہنچ گئی۔سپین میںاموات73744ہو گئیںجبکہ کیسز32لاکھ34ہزار 319تک پہنچ گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 8 لاکھ 27 ہزار سے زائد اور 2 کروڑ 12 لاکھ 25 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔