29 اور 30 مارچ کے نوٹیفکیشن منسوخ،متعلقہ سیکرٹری کو عہدے سے ہٹا دیا،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو رول بیک نہیں کرینگے

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام تحریک انصاف کے ایجنڈے میں شامل ، 33 فیصد بجٹ مختص کر کے رنگ فینسنگ کر دی ہے

صوبائی وزیر خزانہ کی سربراہی میں وزارتی کمیٹی کو نئے رولز آف بزنس بنانے کی ہدایت ، جنوبی پنجاب کوبہتر اور فعال ایڈمنسٹریشن دینگے

کمیٹی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مزیدموثر بنانے کیلئے سفارشات پیش کریگی، سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد جلد رکھنے کا جائزہ لے رہے ہیں

جنوبی پنجاب میں ملازمتوں کا کوٹہ مختص کرنے کیلئے بل کابینہ کے سامنے پیش کیاجائیگا ،میں ہر ماہ ایک دن ملتان اور ایک دن بہاولپور میں بیٹھوں گا

سائوتھ پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل طورپر فنکشنل کیاجائیگا ، کسی قسم کی رکاوٹ کو سامنے نہیں آنے دینگے:وزیراعلی کی پریس کانفرنس

 جنوبی پنجاب کے عوام میں نوٹیفکیشن سے پیدا ہونیوالے اضطراب پر فوری ایکشن لینے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے شکر گزار ہیں:خسرو بختیار

لاہور (ویب نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے حوالے سے 29 مارچ اور 30 مارچ کے نوٹیفکیشن منسوخ کر دیئے گئے ہیں اوراس ضمن میں انسانی غلطی اور کلریکل Mistakeکاامکان بھی مسترد نہیں کیا جاسکتاـ وزارتی کمیٹی کی تحقیقات کی روشنی میں متعلقہ سیکرٹری کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہےـ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام تحریک انصاف کے ایجنڈے میں شامل ہے اور اسی ایجنڈے کے تحت الیکشن میں حصہ لیا تا کہ دور دراز علاقوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکےـ ماضی میں جہاں 17 فیصد بجٹ جنوبی پنجاب کے لئے استعمال میں لایا جاتا تھا جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 33 فیصد بجٹ مختص کر کے رنگ فینسنگ کر دی تا کہ بجٹ کہیں اور منتقل نہ ہوسکےـ وہ آج وزیراعلی آفس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھےـوفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار، صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت،ہاشم جواں بخت، حسین جہانیاں گردیزی، محسن لغاری، سردار حسنین بہادر دریشک، ڈاکٹر محمد اختر ملک، شوکت لالیکا ، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان ، طاہر بشیر چیمہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ او ردیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھےـوزیراعلیٰ نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ کے رولزآف بزنس پر مشتمل 30مارچ کے نوٹیفکیشن کو بھی کینسل کر دیاہے اور صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کی سربراہی میں وزارتی کمیٹی کو نئے رولز آف بزنس بنانے کی ہدایت کی ہے کیونکہ ہم جنوبی پنجاب کوبہتر فعال اور اچھی ایڈمنسٹریشن دیں گےـ وزیراعلیٰ نے بتایاکہ وزارتی کمیٹی جنوبی پنجاب میں پہلے سے 16محکموں کی تعداد تمام صوبائی محکموں تک بڑھانے سے متعلق اپنی سفارشات پیش کرے گیـکمیٹی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو موثر اور فعال بنانے کیلئے بھی سفارشات پیش کرے گیـ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد جلد رکھنے کا جائزہ لے رہے ہیںـوزیراعلیٰ نے مزید بتایاکہ جنوبی پنجاب میں ملازمتوں کا کوٹہ مختص کرنے کیلئے بل کابینہ کے سامنے پیش کیاجائے گا او رمیںنے فیصلہ کیاہے کہ ہر ماہ ایک دن ملتان اور ایک دن بہاولپور میں بیٹھوں گا، تمام وزراء مہینے میں دو دن ملتان اور بہاولپور جا کر عوامی معاملات کاجائزہ لیں گے۔ہم نے پہلی مرتبہ بہاولپور میں صوبائی کابینہ کا اجلاس بلایا، اب ملتان میں بھی کابینہ کا اجلاس جلد بلایا جائے گا اوریہ سلسلہ جاری رہے گاـسائوتھ پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل طورپر فنکشنل کیاجائے گا اور کسی قسم کی رکاوٹ کو سامنے نہیں آنے دیں گےـ کمیٹی 7روز میں اپنی حتمی سفارشات دے گیـوزیراعلیٰ نے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ میرا تعلق بھی جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقے سے ہے لیکن اب پورے پنجاب کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیںـجنوبی پنجاب ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل آئی جی اور 16محکموں کے افسران تعینات کئےـجنوبی پنجاب کے بارے میں ابہام اور کنفیوژن سامنے آتے ہی قانونی کارروائی کی اور نوٹیفکیشن واپس لے لئے گئے ہیںـوزیراعلیٰ نے کہاکہ میں واضح طورپر بتانا چاہتاہوں کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو رول بیک نہیں کریںگے بلکہ اسے آگے بڑھائیں گے، وزارتی کمیٹی کی مشاورت سے مزید پیش رفت کی جائے گیـوزیراعلیٰ نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ رمضان المبار ک کے انتظامات کے سلسلے میں متعلقہ محکمے بھرپو ر انتظامات کررہے ہیں ـ313سہولت بازاروں میں اشیاء صرف 2018کے نرخ پر ملیں گیـ وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام کو کورونا ایس او پیز فالو کرنے چاہئیں کیونکہ ہیلتھ سسٹم پر دبائو بڑھ رہا ہےـ آکسیجن کی کمی پوری کرنے کے لئے وفاق سے بھی رجوع کر رہے ہیںـمیڈیا عوامی شعور بیدار کرنے اور آگاہی پھیلانے میں بھرپور ساتھ دےـوزیراعلیٰ نے کہاکہ سازشیں کرنے والے اپنا کام کرتے رہیں گے اور ہم عوامی خدمت کا اپنا مشن پورا کرتے رہیں گےـکابینہ کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے بتایاکہ بہتری کی گنجائش ہر وقت موجود ہوتی ہےـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اتحادیوں کے بارے میں سوال کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ ہم مشورے سنتے ہیں اور عمل بھی کرتے ہیںـاتحادیوں کے ساتھ معاملات ٹھیک ہیں ہمیں کوئی مسئلہ نہیںـوزیراعلیٰ نے بتایاکہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ووٹ بینک میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہاہے، ہار جیت الیکشن کاحصہ ہوتاہے ،سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیا جائے گاـٹرانسفر پوسٹنگ معمول کی کارروائی ہے، کورونا لاک ڈائون کے دوران پولیس کی طرف سے رشوت لینے کی شکایت پر سخت کارروائی کی جائے گیـوفاقی وزیرخسرو بختیار نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام میں نوٹیفکیشن کی وجہ سے پیدا ہونے والے اضطراب پر فوری ایکشن لینے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے شکر گزار ہیں ، جنوبی پنجاب کے عوام اپنے حقوق کے لئے جاگ رہے ہیں ، پی ٹی آئی کراچی سے خیبر تک عوام کی نمائندہ جماعت ہےـپی ٹی آئی نے گزشتہ برس جنوبی پنجاب صوبے کے لئے اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے ، اپوزیش کو دعوت دیتے ہیں کہ آ ئیں ملکر قوم کو درپیش مسائل حل کرتے ہیںـانہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ انتخابی اصلاحات کے لئے وزیراعلیٰ نے سپیکر کو اپوزیشن کو بلانے کے لئے خط لکھ دیا ہےـدریں اثناء وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیر اعلی آفس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہواجس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو بااختیار بنانے کیلئے تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیاـاجلاس میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے بارے میں آراء دیںـوزیراعلی عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو بااختیار بنانے کے بارے میں تجاویز کو سراہاـ اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ بشارت،ہاشم جواں بخت،محسن لغاری، حسنین بہادر دریشک،شوکت لالیکا،حسین جہانیاں گردیزی، اختر ملک،معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان، طاہر بشیر چیمہ، چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کیـ

#/S