نئی دلی (ویب ڈیسک)
بھارتی کسان اپنے حق کیلئے ڈٹ گئے، پہیہ جام کا اعلان کرتے ہوئے کے جی پی اور کے ایم پی ایکسپریس وے کو 24 گھنٹے کیلئے بند کر دیا۔ احتجاج کو کچلنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
بھارتی کسانوں کا احتجاج آج صبح آٹھ بجے سے کل صبح تک جاری رہے گا۔ کے جی پی اور کے ایم پی ایکسپریس ویز کو سونی پت کے مقام سے بند کیا جائے گا۔ اس کےعلاوہ اسے جگہ جگہ جام کیا جائے گا۔
نہتے کسانوں کے احتجاج کو کچلنے کیلئے پولیس کی تیرہ ریزرو کمپنیاں سکیورٹی کیلئے تعینات کی گئی ہیں۔ جن کی کمان چھ ڈی ایس پیز کر رہے ہیں۔ اس کے لیے 14 جگہ پر ناکہ بندیاں کی گئی ہیں۔