اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید120افراد جاں بحق اور اموات کی مجموعی تعداد18797تک پہنچ گئی ،گذشتہ 24گھنٹوں میں 4109نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 797 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار 240 ہو گئی ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 109 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 854240ہوگئی ۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد82 ہزار 731 ہے جبکہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،گذشتہ 24 گھنٹے میں 48 ہزار 103 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.54 فیصد رہی۔ملک بھرمیں ایکٹیوکیسز کی تعداد 83 ہزار 699 ہے اور 7 لاکھ 47 ہزار 755 افراد کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 8 ہزار 891 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 698، خیبرپختونخوا 3 ہزار 537، اسلام آباد 702، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 243 اور آزاد کشمیر میں 499 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 77 ہزار 414، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 22 ہزار 520، پنجاب 3 لاکھ 14 ہزار 517، سندھ 2 لاکھ 89 ہزار 646، بلوچستان 23 ہزار 016، آزاد کشمیر17 ہزار 660 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 358 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔