مائیکرو سافٹ کے زیر اہتمام پاکستان کے تعلیمی نظام کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے مائیکرو سافٹ ایڈو ڈے کا انعقاد
اسلام آباد (ویب نیوز )
مائیکرو سافٹ کے زیر اہتمام پاکستان کے تعلیمی نظام کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے ایڈو ڈے "Microsoft EDU Day 2022” ) کا انعقاد جس کا مقصد تعلیمی نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے اور پاکستان بھر کے اداروں کے سیکھنے کے طریقوں کو تبدیل کرکے بغیر کسی رکاوٹ کے علم کی منتقلی کے ہدف کو حاصل کر ناہے۔ مائیکروسافٹ پہلے ہی پاکستان بھر کے مختلف تعلیمی اداروں اور محکموں بشمول ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے تحت کالجز اور یونیورسٹیوں کے ساتھ ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن ایگریمنٹس (ETA) کر چکا ہے۔ یہ تعا ون محکمہ تعلیم میں سرکاری افسران، سکول کے رہنماؤں اور اساتذہ کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا ۔ ڈیجیٹل ایونٹ میں اعلی تعلیمی اداروں کی نمائش کرنا تھا جو مائیکروسافٹ ٹیکنالوجیز کو جانفشانی سے سیکھ رہے ہیں، ایونٹ میں مائیکرو سافٹ ٹیموں نے طلباء ، اساتذہ ، عملے کو مواد کے اشتراک، سیکھنے کے عمل کو ڈیجیٹل کرنے بارے سکھا یاگیا ۔
تقریب میں طلباء کو ہائبرڈ ماڈل ماحول میں شامل کرنے، مناسب آلات،سیکھنے کے پلیٹ فارم تک رسائی، ٹیکنالوجی کے انضمام،طلبا ء کی فلاح و بہبود، اساتذہ پر مسلسل پیشہ ورانہ سیکھنے کے اثرات کو بھی زیر بحث لایا گیا ۔تقر یب سے خطا ب کرتے ہو ئے وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ مائیکروسافٹ کے ذریعے پنجاب میں 300,000 سے زائد اساتذہ کو تربیت دی جا رہی ہے ۔ہم اب بھی اسی پلیٹ فارم کو جاری رکھے ہوئے ہیں جس نے نہ صرف دور دراز علاقوں کے لوگوں کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو آسان بنایا بلکہ اس نے کافی اخراجات بھی بچائے ہیں ۔اس موقع پر تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے پاکستان میں ما ئیکر و سا فٹ کے کنٹری ایجوکیشن لیڈ جبران جمشاد نے کہا کہ گذشتہ دو سالوں نے ہمیں اپنی زندگیوں پر ٹیکنالوجی کے بڑے اثرات کا احساس دلایا اور تعلیمی صنعت بھی اس سے مستثنی نہیں ہے۔ ٹیکنالوجی کا استعمال سرکاری، نجی اداروں،وفاقی اور صوبائی سطح پر یکساں طور پر ضروری ہے۔ مائیکروسافٹ سرٹیفکیشن کے ذریعے طلباء کو مستقبل کیلئے تیارکررہے ہیں ، ہائبرڈ لرننگ کے ذریعے کلاس روم کے طریقوں کو جدید بنا نے، ای آر پی اور کیمپس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے بیک آفس کو خودکار بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تقریب میں ڈی جی کیو اے ای ڈی محمد علی عامر، سی آئی او ایچ ای سی نذیر حسین،سی ای او روٹس ملینیم ایجوکیشن فیصل مشتاق سمیت پاکستان بھر کے کئی نامور ماہرین تعلیم ،سکولوں کے سربراہان، اساتذہ اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر ٹریننگ، سندھ ایجوکیشن فانڈیشن شاہپارہ رضوی،چیف ریسرچ انوویشن اینڈ آئی ٹی عا ئشہ کریم،سی ای او سوشیو انجینئرنگ ٹیکنالوجیزسونیا سلیم،DevOps/IOT/R&D لیڈ پنجاب گروپ آف کالجزمزمل حسین،مائیکروسافٹ کی سینئر ریجنل ٹیم بشمول ریجنل جنرل منیجر ایم سی سی ایم ای اے ابراہیم یوسفی،ڈائریکٹر کے12 ایجوکیشن،ایم ای اے مائیکرو سافٹ ماجد اکل، ڈائریکٹر لرننگ مائیکرو سافٹ ایم ای اے جے رچرڈز،کنٹری منیجر پاکستان شہزاد خان نے بطور پینلسٹ ایو نٹ میں شرکت کی ۔