عید الاضحی کی آمد پرسبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
اتوار بازاروں اوراوپن مارکیٹ میں آ لو70روپے، ٹماٹر100روپے، ادرک470روپے، لہسن220روپیکلو فروخت ہورہا ہے
لیموں150روپے ،سبز مرچ110روپے کلو،دودھ120روپے لٹر، دہی130روپے ، کیلا 110روپے درجنلو فروخت ہونے لگا
آم150روپے ، آڑو150روپے ،انگور200روپے ، چینی86روپے کلو،گھی175روپے پیکٹ، آٹا چکی70روپے کلو فروخت ہورہا ہے
انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی،ہول سیل ڈیلرز پر کوئی کنٹرول نظر نہیں آرہا،صدرانجمن تاجراں سبزی منڈیغلام قادر میر
اسلام آباد/لاہور/کوئٹہ/کراچی(صباح نیوز)عید الاضحی کی آمد پر سبزی،پھل،انڈوں اور دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ راولپنڈی میں سبزی خریدنے پر مفت ملنے والے ہرا دھنیا کی قیمت20روپے گڈی مقرر کر دی گئی ۔ شدید گرم موسم میں بھی انڈے127روپے درجن کر دیئے گئے۔ اگلے کاروباری ہفتے میں قیمتوں میںمزید اضافہ کا بھی امکان ہے۔اتوار بازاروں اوراوپن مارکیٹ میں آ لو70روپے، ٹماٹر100روپے، ادرک470روپے، لہسن220روپے، لیموں150روپے کلو،سبز مرچ110روپے کلو،دودھ120روپے لٹر، دہی130روپے ، کیلا 110روپے درجن، آم150روپے کلو، آڑو150روپے کلو،انگور200روپے کلو، چینی86روپے کلو، گھی175روپے پیکٹ، آٹا چکی70روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔انجمن تاجراں سبزی منڈی کے صدر غلام قادر میر اور چیئرمین کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ طلب اوررسد برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے جبکہ ہول سیل ڈیلرز پر کوئی کنٹرول نظر نہیں آرہا۔لاہور میں بھی عید قریب آتے ہی سبزیاں مہنگی ہوگئیں اور ضلعی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہورہی ہے۔ آلو 55کی بجائے 70 روپے، ٹماٹر 67 کی بجائے 120 روپے کلو اور پیاز 27 کی بجائے 40 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔ کوئٹہ میں بھی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ سیب 120،خربوزہ 50روپے کلو، کیلا120روپے درجن، آم 140،آڑو 150، انگور220روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔ ادرک 400،لہسن 350، پیاز 50،کدو 60،بینگن 60روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔ادھر کراچی میں بھی سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ ٹماٹر 100 روپے، آلو 70، ادرک 400 روپے، کھیرا 80 روپے، ہری مرچ 400 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔nsr