لاہور  (ویب ڈیسک)

لاہور میں کورونا وائرس کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے اور شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی ۔ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1725 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ محکمہ صحت پنجاب نے کیسز بڑھنے کے بعد مکمل لاک ڈائون کی تجویز دے دی ہے۔ سیکرٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ہماری تجویز ہے کہ 10 سے 14 دن لوگوں کا میل جول مکمل طور پر بند کیا جائے اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔ خیال رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے باعث پاکستان بھر میں عالمی وبا کے کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک میں مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔