کراچی میں راشن تقسیم کے دوران جھگڑا؛ پولیس کی مبینہ فائرنگ سے خاتون جاں بحق

کراچی: نشتر بستی پرانی سبزی منڈی کے قریب راشن کی تقسیم کے دوران دو فلاحی اداروں کے رضاکاروں میں جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

کراچی کے علاقے پی آئی بی میں نشتر بستی پرانی سبزی منڈی کے قریب راشن کی تقسیم کے دوران دو فلاحی اداروں کے رضاکاروں میں جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔ علاقہ مکینوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ راشن تقسیم کے دوران مجمع جمع ہونے پر لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے گھر کی بالکونی میں کھڑی خاتون صبا کو گولی لگی، زخمی خاتون کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم خاتون دم توڑ گئی۔ واقعہ کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیاگیا جس سے پولیس موبائل کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کے وقت عظیم سمیت چار اہلکار گشت پر معمور تھے، ہیڈ کانسٹیبل عظیم سمیت چاروں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعہ کے حوالے سے اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور علاقہ ایس پی تمام اہلکاروں سے انکوائری کر رہے ہیں۔

Editor

Next Post

کوئی وجہ نہیں اسمبلیاں مدت پوری نہ کریں)قومی حکومت کا کوئی امکان نہیں ہے، صدرعارف علوی

بدھ اپریل 15 , 2020
کوئی وجہ نہیں اسمبلیاں مدت پوری نہ کریں)قومی حکومت کا کوئی امکان نہیں ہے،عارف علوی وزیر اعظم فکر مند ہیں کہ ذخیرہ اندوزی کو ہینڈل کرنے کے لئے کوئی قانون نہیں ہے، ذخیرہ اندوزی کی بھی واضح تعریف نہیں ہے،آٹے اور چینی بحران کی مکمل رپورٹ بھی آجائے گی، کہیں […]