بلوچستان’ 59ڈاکٹرز سمیت 97ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار

کوئٹہ  (صباح نیوز)

بلوچستان میں شعبہ صحت سے وابستہ افراد میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، صوبے میں اب تک 59ڈاکٹروں سمیت 97ہیلتھ کیئر ورکرز مہلک مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔ طبی شعبے کے 97افراد میں سے 10صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دیگر 87افراد کو گھروں میں آئیسولیٹ کردیا گیا ہے۔ادھرسندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا وائرس کے پھیلاو کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔سرکاری اسپتالوں سے طبی فضلہ ٹھکانے لگانے کا کوئی انتظام نہیں جو مسلسل اسپتال کے باہر پھینکا جارہا ہے۔ دوسری طرف پنجاب کے شہر فیصل آباد کے سرکاری اور کچھ نجی اسپتالوں میں طبی فضلہ تلف کرنے کیلئے انسینیریٹر نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

Editor

Next Post

کورونا کیس سامنے آنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کو فوری بند کرنے کا حکم

ہفتہ مئی 2 , 2020
اسلام آباد(صباح نیوز) کورونا وائرس کیس سامنے آنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کو فوری بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن نے اس حوالے سے سرکلر جاری کر دیا۔ سرکلر کے مطابق ہائی کورٹ کی رٹ برانچ میں کام کرنے والے ملازم […]