دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری، ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار  سے متجاوز،35لاکھ 66ہزار افراد متاثر

نیویارک ، لندن ، میڈرڈ ، روم ،پیرس،تہران (صباح نیوز)

دنیا   میں کورونا  کی لپیٹ ، ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 285 ہوگئی، 35 لاکھ 66 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید ایک ہزار 735 افراد موت  کی آغوش  میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 68 ہزار 598  سے تجاوز کر گئی ۔امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہو گئی  جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ  78  ہزار 2 سو سے زائد ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا سے مزید 315 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 400 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ  86 ہزار سے زائد ہے۔سپین میں بھی گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 164 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہزار 200 سے زائد ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 47 ہزار سے بڑھ گئی ۔اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 174 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 28 ہزار 884 ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہے۔فرانس میں بھی کورونا نے مزید 135 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 800 سے زائد ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار سے تجاوز کر گئی۔جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 840 سے بڑھ گئی  جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں، مزید 61 افراد موت کی آغوش  میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 3 سو سے تجاوز کر گئی۔ایران میں کورونا نے مزید 47 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ایران میں کورونا سے اب تک 97 ہزار424 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 200 سے بڑھ گئی ۔

Editor

Next Post

منی لانڈرنگ کیس'شہباز شریف نیب لاہور میں پیش ،2 جون کو پھر طلب

پیر مئی 4 , 2020
لاہور(صباح نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے ایک بار پھر صدر مسلم لیگ (ن)کو2 جون کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب کے طلب کرنے پر شہباز شریف نیب […]