اسلام آباد (صباح نیوز)

وزارت مذہبی امور کے مطابق  وفاقی کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کے لئے  وزارت مذہبی امور کی سمری کو منظور کیا ہے۔ چیلا رام کیولانی کو چیئرمین بنا دیا گیا ہے،مینارٹی کمیشن کے چیئرمین کا تعلق سندھ ہندو کمیونٹی سے ہے،  مفتی گلزار نعیمی اور مولانا عبدل خبیر آزاد  مسلم ممبر ھونگے،   وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری  کے مطابق ھندو اور مسیحی برادری سے تین تین ممبر شامل ھیں،  سکھ برادری سے دو، کیلاش اور پارسی برادری سے ایک ایک ممبر شامل کیا گیا،کسی قادیانی کو ممبر نہیں بنایا گیا،وزیر مزہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزارت کی دونوں سمریوں میں قادیانی شامل نہیں کئے گئے تھے،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بلحاظ عہدہ کمیشن کر ممبر ھونگے۔سیکرٹری مذھبی امور و بین المذاھب ھم اھنگی بلحاظ عہدہ کمیشن کے سیکریٹری کے فرائض سر انجام دیں گے۔