کورونا وائرس پارلیمنٹ کی راہداریوں میں بھی پہنچ گیا، ارکان و اسٹاف میں مثبت آنے کا انکشاف

اسلام آباد(صباح نیوز)

پارلیمنٹ کے ارکان و اسٹاف میں کورونا کیسز مثبت آنے کا انکشاف ہوا ہے،پارلیمنٹ کے2 ارکان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آ گئی جس کے بعدکورونا وائرس کا شکار ہونیوالے ارکان کا ایوانوں میں داخلہ بند ہو گا۔ صدر مملکت عارف علوی نے(آج) 11مئی کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کے لیے ارکان کا کورونا ٹیسٹ کروانا لازم قرار دیا تھا، قومی اسمبلی کا اجلاس آج(پیر کو) اور سینیٹ اجلاس منگل کو ہو گا اور اس کے لئے ارکان کے کورونا ٹیسٹ لئے جارہے ہیں اور پارلیمانی اجلاسوں سے قبل کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ کے عملے نے ارکان پارلیمنٹ کے ٹیسٹ کے نمونے حاصل کر لئے ہیں، اب تک جن ارکان کے ٹیسٹ لئے گئے ہیں ان میں ترجمان مسلم لیگ(ن)مریم اورنگزیب، طاہرہ اورنگزیب، راجہ ظفرالحق، رانا ثنااللہ، مشاہد حسین،مائزہ حمید، عائشہ غوث پاشا، جنرل(ر)عبد القیوم اور سینیٹر سلیم ضیا شامل ہیں، اور اب تک ان میں سے دو ارکان پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے اسٹاف کی کورونا رپورٹ مثبت آچکی ہے۔دوسری جانب ارکان پارلیمنٹ اور عملے میں کورونا کی تشخیص کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا نے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس موخر کرنے کی تجویز دے دی ہے اور کہا ہے کہ ارکان اور  پارلیمنٹ عملے میں کورونا کی تشخیص باعث تشویش ہے۔سلیم مانڈی والا نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافے سے متعلق میرے خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں، اب یہ وائرس پارلیمنٹ کی راہداریوں میں بھی پہنچ گیا ہے،  مزید ارکان اور عملے میں کرونا کی تشخیص ہونے کا خدشہ ہے، بروقت خبردار کردیا تھا کہ ٹیسٹ کے بغیر کسی کو پارلیمنٹ میں داخل نہ ہونے دیا جائے، موجودہ صورتحال میں اجلاس بلانے کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں، ضروری ہو تو اجلاس میں تاخیر کی جائے اور ٹیسٹ کو یقینی بنانے کے بعد  ہیپارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت دی جائے۔

Editor

Next Post

اسلام آباد میں لاک ڈائون میں 31مئی تک توسیع، مختلف کاروبار ہفتے میں 5دن کھولنے کی اجازت

اتوار مئی 10 , 2020
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نرمی کے ساتھ کورونا لاک ڈائون میں 31مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں تعمیراتی سیکٹر، اسٹیل، پلاسٹک پائپ، الیکٹرانک آلات، پینٹس کی انڈسٹری کھول دی گئی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چھوٹی […]