کراچی(صباح نیوز)

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ زندگیاں بچانے کیلئے صحت کی سہولیات دینا اور معیشت بچانا وفاق کی ذمہ داری ہے۔ وفاقی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے فرار اختیار نہیں کر سکتی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دیتے ہوئے کورونا وائرس سے بچا کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈان میں نرمی سے سینکڑوں بچے وائرس سے متاثر ہوئے۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت کا وبا اور ٹڈی دل سے متعلق غیر سنجیدہ رویہ بہت خطرناک ہے۔ سندھ حکومت وائرس سے عوام کے بچانے اور ٹڈی دل کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھے۔انہوں نے زندگیوں کے بجائے معیشت کو بچانے کے وفاقی بیانیے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولیات دینا اور معیشت بچانا وفاق کی ذمہ داری ہے۔ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے فرار اختیار نہیں کر سکتی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ رکاوٹوں اور مخالفین کی الجھا پالیسی کے باوجود سندھ حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں تو دوسری جانب وفاق ٹڈی دل خاتمے کے نیشنل ایکشن پروگرام پر عملدرآمد میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے خطرناک قحط کی صورتحال پیدا کر سکتے ہیں۔ اگر ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوئی تو وجہ وفاقی حکومت کی مجرمانہ غفلت ہوگی۔