لندن (صباح نیوز)

برطانیہ میں 3 ماہ کے لاک ڈائون کے بعد تمام مساجد نمازیوں کے لیے کھول دی گئیں ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی حکومت نے مساجد میں محدود تعداد کیساتھ  نماز کی اجازت دی ہے جبکہ نمازجمعہ کے بڑی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق مساجد انتظامیہ بخارکی چیکنگ، ہینڈسینی ٹائرز اور ماسک یقینی بنا نے کی پابند ہو گی۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں دیگر عبادت گاہیں، ریسٹورنٹ اورحجام کی دکانیں ایس و پیز کے تحت کھول دی گئی ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ دن متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مساجد میں محدود نمازیوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت دی تھی ،کورونا وبا کے باعث متحدہ عرب امارات نے مکمل لاک ڈائون پالیسی اپناتے ہوئے تمام مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی لگا دی تھی تاہم اب نمازی گھروں کی بجائے مکمل ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے مساجد میں نماز ادا کریں گے۔متحدہ عرب امارات  نے مساجد کے لئے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ مسجد کی کل گنجائش کا تیس فیصد نمازیوں سے پر کرنے کی اجازت دی گئی، اگر کوئی خلاف ورزی کرے  گا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔یہ بھی واضح کیا گیا کہ بزرگ افراد اور، 12سال سے کم عمر بچے اور ایسے افراد جنہیں سانس کی بیماریاں ہیں ان کے مساجد میں داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔