بھکر سے دو میبنہ دہشتگرد گرفتار … قربانی کے جانوروں کی کھالیں اورکیش بک برآمد

بھکر سے دو میبنہ دہشتگرد گرفتار

گرفتاردہشتگردوں سے قربانی کے جانوروں کی کھالیں اورکیش بک برآمد

بھکر(ویب ڈیسک )  کاونٹر ٹیراررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے پنجاب کے ضلع بھکر میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویِ کیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  گرفتارہونے والوں میں آصف محمود اور محمد یونس شامل ہیں۔ گرفتاردہشتگردوں سے قربانی کے جانوروں کی کھالیں اورکیش بک برآمد کرلی گئی۔خیال رہے کہ 31 جولائی کو پنجاب کے علاقے راجن پور میں کاونٹر ٹیراررزم ڈیپارٹمنٹ نے 5 دہشت گرد مارے تھے۔پولیس کے مطابق راجن پور کے علاقے عربی ٹبہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 10 سے 15 کلو گرام وزنی بم اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا تھا۔خیال رہے کہ جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور کا کچے کا علاقہ تقریبا چالیس کلومیٹر لمبی اور پندرہ کلومیٹر چوڑی پٹی پر مشتمل ہے جو شروع سے ہی ڈاکوں کی جنت رہی ہے۔اس علاقے میں پولیس نے غلام رسول عرف چھوٹو گینگ کے خلاف درجنوں آپریشن کیے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.