زرداری پر فردِ جرم کی تاریخ مقرر کرنے کا 3 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک )

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے 3 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ آصف زرداری اور انور مجید سمیت 9 ملزمان پر ویڈیو لنک کے ذریعے فردِ جرم عائد ہو گی۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری پر بلاول ہاوس کراچی، خواجہ انور مجید پر اسپتال سے ویڈیو لنک کے ذریعے فردِ جرم عائد ہو گی۔احتساب عدالت کے حکم نامے کے مطابق 3 ملزمان فاروق عبد اللہ، حنیف اور محمد سلیم فیصل رجسٹرار آفس میں ویڈیو لنک پر موجود ہوں گے۔عدالت نے اقبال خان نوری، محمد حنیف، حسین لوائی اور طحہ رضا کے لیے اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک کے انتظامات کرنے کا حکم دیا ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔عدالت کی جانب سے رجسٹرار احتساب عدالت یا ان کے نامزد کردہ مجاز افسر کو ملزمان کی شناخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔احتساب عدالت اسلام آباد نے اپنے تحریری فیصلے میں آصف زرداری کی ریفرنس خارج کرنے اور دائرہ اختیار سے متعلق درخواستیں خارج کر دیں

 

Editor

Next Post

مسئلہ کشمیر پر خاموش رہنا آپشن نہیں، عالمی برادری سخت فوجی محاصرے کانوٹس لے: مہاتیر محمد

ہفتہ اگست 8 , 2020
کوالالمپور ،اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ملا ئشیا ء کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انسانیت کے لیے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑا ہوا تھا۔ مسئلہ کشمیر پر خاموش رہنا آپشن نہیں، کشمیری سخت فوجی محا صرے میں زندگی […]