نوشہرہ اور بونیر میں 2 بسیں کھائی میں جا گریں، 10 مسافر جاں بحق

نوشہرہ /  راولپنڈی / بونیر (ویب ڈیسک)

نوشہرہ اور بونیر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے جنھیں بونیر، نوشہرہ اور پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور سے پشاور آنے والی بس نوشہرہ میں موٹر وے کیمپ کے قریب الٹ کر نیچے جا گری جس سے 3 مسافر موقع پر جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے، ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں سے 2 افراد اسپتال میں دم توڑ گئے جس سے جاں بحق ہونے والوں کی 5 ہوگئی جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ڈرائیور کو نیند آنے اور سڑک پر پھسلن کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا، ضلع بونیر کی تحصیل چغرزی میں سواریوں سے بھری گاڑی کھائی میں جاگری۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 5  زخمی ہو گئے۔

Editor

Next Post

وزارت صحت میں ایک ایک  افسر کے پاس پانچ پانچ آسامیوں کے چارج...سینیٹ قائمہ کمیٹی میں انکشاف

بدھ اگست 19 , 2020
وزارت صحت کے مختلف اداروں میں ایک ایک  افسر کے پاس پانچ پانچ آسامیوں کے چارج سینیٹ قائمہ کمیٹی  نیشنل ہیلتھ کے اجلاس کی کاروائی کے دوران انکشاف گریڈ 18کے بندے گریڈ 20میں کام کر رہے ہیں  بہت سی آسامیوں پر غیر متعلقہ افراد کی تقرری ڈی جی ہیلتھ گزشتہ […]