اسلام آباد (ویب ڈیسک)

اسلام آباد میں رواں ہفتے شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، بارشوں سے سیلاب کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق غوری ٹاؤن، سواں گارڈن، آئی8، آئی9 کے زیرآب آنے کا خدشہ ہے، اس حوالے سے ریڈ الرٹ بھی جاری کردیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق حالیہ بارشوں سے دریا سواں، سملی ڈیم، دریا کورنگ، راول ڈیم میں سیلاب کا خدشہ ہے، جبکہ ایف7، جی 6، جی 8، ایچ 9، آئی 9، کھنا پل، غوری ٹاؤن اور سوہان میں کچی آبادیاں زیرِآب آنے کا خدشہ ہے۔

انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ راول ڈیم، سملی ڈیم کے اسپل ویز کھولنے سے دریا کورنگ اور دریا سواں میں سیلاب آسکتا ہے۔

کورنگ اور سواں دریا میں طغیانی سے گرد و نواح میں بجلی، پانی اور سیوریج میں خلل کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ علاقوں کے زیرآب آنے پر اسکولوں کو بطور ریلیف کیمپ استعمال کیا جائے گا۔