مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی بربریت جاری، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر (ویب ڈیسک)

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران  فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ قابض فوج کی جانب سے نصب کیا گیا بارودی مواد پھٹنے کے باعث مزید 2 کشمیری شدید زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں، پلوامہ اور بڈگام میں بھی قابض افواج کا علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا جب کہ گزشتہ ہفتے سے لیکر اب تک قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون اور 8 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔

Editor

Next Post

کورونا مزید 7 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 9 ہزار 15 شہری متاثر

جمعہ ستمبر 25 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 444 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 15 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 […]